انٹرنیشنل

روسی صدر پیٹن سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ،ایرانی عوام کی مددکریں گے،صدرپیوٹن کا اعلان

ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کو بے بنیاد قرار دے دیا

ماسکو(ویب ڈیسک)روسی صدر پیٹن سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ،ایرانی عوام کی مددکریں گے،صدرپیوٹن کا اعلان،رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کو بے بنیاد قرار دے دیا۔روسی صدر نے کہا کہ حالیہ واقعات پر ہمارا موقف وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ پیوٹن نے عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ میری نیک تمنائیں ایرانی صدر اور رہبرِ اعلی تک پہنچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button