انٹرنیشنل

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل،ایرانی پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دے دی

سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی محمد اسلامی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مراکز پر حملوں کی پیش بندی کر رکھی تھی

تہران(ویب ڈیسک)عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل،ایرانی پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دے دی،رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے اراکین نے حق میں 221 ووٹ ڈالے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس معاملے پر مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے ایک رکن غیر حاضر تھا۔

اس سے قبل ایران نے اسرائیل سے ہونے والی جنگ میں تباہ ہونے والے اپنے ایٹمی مراکز کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کیا تھا۔سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی محمد اسلامی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مراکز پر حملوں کی پیش بندی کر رکھی تھی۔سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی محمد اسلامی نے یہ بھی کہا تھا کہ ایٹمی مراکز میں پیداوار اور سروسز کے خلل دور کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button