انٹرنیشنل
اسرائیل ایران جنگ، شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ ادا
ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز اعلی عسکری کمانڈرز سمیت 60 شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل سے جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایران کے اعلیٰ عسکری کمانڈرز سمیت 60شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز اعلی عسکری کمانڈرز سمیت 60 شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق شہداء کی میتوں کو ایرانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا اور شہدا کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔