انٹرنیشنل

مودی کی ہٹ دھرمیوں کا سلسلہ جاری ،بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ تبدیل

راوی سنہا کو را کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی جبکہ پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا

نیودہلی(ویب ڈیسک)مودی کی ہٹ دھرمیوں کا سلسلہ جاری ،بھارتی خفیہ ایجنسی راکے سربراہ تبدیل،رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی را میں تبدیلی کرتے ہوئے راوی سنہا کی مدت ختم ہونے پر نیا سربراہ منتخب کر لیا۔ذرائع کے مطابق راوی سنہا کو را کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی جبکہ پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔ را کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے اور مودی حکومت را کی تبدیلی کے ذریعے اپنی سیاسی پوزیشن محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔

پراگ جین کا ماضی پاکستان پر مرکوز آپریشنز سے جڑا رہا ہے اور بھارت کی اسٹریٹجک سمت عالمی سطح سے ہٹ کر علاقائی سطح پر مرکوز ہوتی جا رہی ہے۔پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں بھارتی خفیہ ایجنسی موثرکارکردگی نہیں دکھا سکی اور حکومت پر را کی ناکامی کا دبا بڑھنے کے بعد نئی قیادت لائی گئی۔پراگ جین کی تقرری کو خطے پر بڑھتی توجہ کی علامت سمجھا جا رہا ہے اور بھارتی حکومت اب علاقائی سلامتی کو عالمی حکمت عملی پر ترجیح دے رہی ہے۔بعض تجزیہ کار راوی سنہا کی تبدیلی کو حکومتی چہرہ بچا کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ را میں نئی تقرری بھارت کی بدلتی ہوئی خفیہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button