انٹرنیشنل

اسرائیل کیخلاف جنگ، کتنے ایرانی شہید ہوئے؟ تعداد سامنے آگئی

ایران اسرائیل جنگ کے دوران کم از کم 935 افراد شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں 132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل ہیں: ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے خلاف جنگ میں کتنے ایرانی شہری شہید ہوئے؟ اس میں کتنے بچے اور کتنے بزرگ شامل ہیں؟ اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 12 روزہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران میں کم از کم 935 افراد شہید ہوئے۔ ایرانی وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں 132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل ایران جنگ کے دوران امریکا نے بھی ایران میں فردو، اصفہان اور نطنز میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے اور ان تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعوی کیا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان 24 جون کو جنگ بندی عمل میں آئی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی حملوں میں ہی اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ ایران نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی علاقوں میں شدید میزائل حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button