انٹرنیشنل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کر دیا

پارلیمنٹ نے اسرائیل ایران جنگ کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے رویے کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون معطلی کا بل منظور کیا تھا

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کی پارلیمنٹ نے اسرائیل ایران جنگ کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے رویے کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون معطلی کا بل منظور کیا تھا جس کی ایرانی سپریم کونسل نے بھی توثیق کی تھی۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اب باقاعدہ طور پر اس قانون کو نافذ کردیا ہے جس کے تحت ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کردیا ہے۔پارلیمنٹ سے منظور اس قانون کے تحت ایران آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کو اپنی جوہری تنصیبات کی ضمانت تک اس میں داخلے کی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی پارلمنٹ کا کہنا ہیکہ ایوان ایک ایسے بل پر بھی کام کررہا ہے جس میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون اس وقت تک معطل رہے گا جب تک ان کی طرف سے پیشہ ورانہ رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔اس کے علاوہ ایران آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے پر غورکررہا ہے۔ایرانی سینئر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم نے سپریم کونسل پرآئی اے ای اے کے سربراہ کے داخلے پر پابندی کے لیے زور دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button