انٹرنیشنل

عدالتی حکم، شیخ حسینہ واجد اڑن چھو

میرے خلاف 227 مقدمے 'اب مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا' شیخ حسینہ واجد کے اس بیان پر عدالت نے 6ماہ قید کی سزا سنا دی

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی عدالتی حکم کے بعد سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ایک بار پھر اڑن چھو ہو گئی ہیں؟ عدالت نے کیا حکمنامہ جاری کیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنماکوکہا تھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔ میڈیا کے مطابق عدالت نے عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کے اس بیان کو عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیا اور انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button