انٹرنیشنل

فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلانے کا انکشاف’ تھرتھرلی مچ گئی

غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں'پر اسٹن گرینیڈز کا بھی استعمال کیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خوراک کی تلاش میں کھڑے فلسطینیوں پر امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی جانب سے براہ راست گولیاں چلانے کے انکشاف نے پوری دنیا میں تھرتھرلی مچا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں جب کہ پر اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا گیا۔امریکی کنٹریکٹرز نے بتایا کہ یہ اقدامات بغیر کسی واضح خطرے کے بھی کیے گئے اور وہ ان واقعات پر پریشان ہوکر حقائق سامنے لارہے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امدادی مرکز میں چہرے کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی نصب ہیں جن کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی جاتی ہے اور معلومات اسرائیلی فوج کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔ کنٹریکٹرز کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کو مبینہ طور پر کسی بھی مشتبہ شخص کی تصویر لینے کی ہدایت دی گئی تھی جسے بعد میں ڈیٹا بیس میں شامل کیا جاتاہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں تعینات 2 امریکی کنٹریکٹرز نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ اور بھاری اسلحے سے لیس تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button