انٹرنیشنل
غزہ میں متاثرین کو امداد فراہم کرنے دی جائے ،اقوام متحدہ کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے کہا ہے کہ غذہ کے حصول کے لیے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینوں کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیے

نیویارک(ویب ڈیسک)غزہ میں متاثرین کو امداد فراہم کرنے دی جائے ،اقوام متحدہ کا مطالبہ،رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کو امداد فراہم کرنے دیا جائے۔عرب میڈیا کے مطابق پناہ گزینوں کے حوالے سے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے کہا ہے کہ غذہ کے حصول کے لیے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینوں کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیے۔
انروا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاونڈیشن کے متحرک ہونے سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے پورے غزہ کی پٹی میں امداد تقسیم کرنے کے لیے 400 سے زائد پوائنٹس چلائے جارہے تھے، جبکہ اب غزہ ہیومینیٹیرین فاونڈیشن صرف 4 میگا سائٹس کے ساتھ کام کر رہی ہے جن میں ایک وسط میں، اور 3 جنوب میں موجود ہیں جبکہ شمال میں کوئی سائٹ موجود نہیں۔