انٹرنیشنل
یورپی یونین کا فیصلہ، یو اے ای والوں کیلئے بڑی خوشخبری
یورپی کمیشن نے اماراتی قوانین اورریگولیٹری نظام میں نمایاں بہتری کو تسلیم کیا' اور یو اے ای کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

متحدہ عرب امارات (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) والوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن نے اماراتی قوانین اورریگولیٹری نظام میں نمایاں بہتری کو تسلیم کیا، یورپی یونین نے یو اے ای کو منی لانڈرنگ ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ یورپی کمیشن کی سفارش پرکیا۔ اس حوالے سے اماراتی حکام نے کہا کہ قانونی و انتظامی اصلاحات کے ساتھ سخت کارروائیاں کیں، یورپی یونین کا فیصلہ عالمی مالیاتی جرائم کے خلاف یو اے ای کی کوششوں کا اعتراف ہے۔