انٹرنیشنل
پانی تقسیم کے مرکز پر بمباری، اسرائیلی فوج نے غلطی تسلیم کرلی
ہمارا ہدف اسلامی جہاد کا ایک کارکن تھا: اسرائیلی فوج، اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں پانی کی تقسیم کے مرکز پر فضائی حملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں پانی کی تقسیم والے مرکز پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی جس میں 6بچوں سمیت 10فلسطینی شہید ہو گئے تھے اب اسرائیلی فوج نے غلطی تسلیم کرلی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں پانی کی تقسیم کے مرکز پر فضائی حملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہمارا ہدف اسلامی جہاد کا ایک کارکن تھا تاہم داغا گیا گولہ تکنیکی خرابی کے باعث اصل ہدف سے کئی میٹر دور پانی کی تقسیم کے مرکز پر جا گرا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پانی کی تقسیم کے مرکز پر فضائی حملہ ایک تکنیکی غلطی تھی گولے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ اپنے ہدف سے دور گرا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم شہریوں کو نقصان سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔