انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا

الٹرا آرتھوڈوکس جماعت یو ٹی جے کے بعد شاس کا بھی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا امکان بڑھ گیااور یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جمعرات تک علیحدگی اختیار کر لیں گے

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ہے ‘ اسرائیل میں مذہبی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق الٹرا آرتھوڈوکس جماعت یو ٹی جے کے بعد شاس کا بھی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا امکان بڑھ گیا۔ میڈیا نے دعویٰ کیا کہ شاس پارٹی جمعرات کو حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلے گی تاہم پارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اب بھی اپنی قیادت ”کونسل آف توراہ سیجز” کی ہدایات کی منتظر ہے۔ میڈیا کے مطابق شاس کی مذہبی قیادت کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے جس کے بعد حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button