انٹرنیشنل

پاکستان اور ایران کے بعد ایک اور ملک سے افغان باشندوں کی واپسی شروع

متحدہ عرب امارات سے انخلاء کا عمل 10 جولائی سے شروع کیا گیا ہے، 2 لاکھ افغان شہریوں کو امریکی درخواست پر متحدہ عرب امارات میں عارضی پناہ دی گئی تھی

متحدہ عرب امارات (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ایران کے ایک اور ملک سے افغان باشندوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے وہ ملک کونسا ہے؟ اس حوالے سے نام سامنے آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات سے انخلاء کا عمل 10 جولائی سے شروع کیا گیا ہے۔ 2 لاکھ افغان شہریوں کو امریکی درخواست پر متحدہ عرب امارات میں عارضی پناہ دی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ایران، پاکستان اور دیگر ممالک اب ان افغان باشندوں کو سکیورٹی رسک سمجھنے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کریں گے۔ ٹرتھ سوشل پرکی گئی پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں انہیں بچانے کی کو کوشش کروں گا اور اس کے لیے ابھی سے کام شروع کر رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button