انٹرنیشنل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ جاری کیوں ہے؟

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان یہ تنازع ایک صدی سے زیادہ پرانا ہے جب فرانس، جو 1953 تک کمبوڈیا پر قابض تھا، نے سرحدی حدود کا تعین کیا تھا

تھائی لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ جاری کیوں ہے؟ اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا ؟ تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازع جمعرات کو شدت اختیار کر گیا، جب تھائی لینڈ نے کمبوڈین فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے اور کمبوڈیا پر راکٹ اور توپ خانے کے ذریعے تھائی علاقے میں حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس جھڑپوں میں کم از کم 11 تھائی شہری، جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے اور ایک تھائی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ کمبوڈیا کی جانب جانی نقصان کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سب سے پہلے فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ 817 کلومیٹر طویل سرحد کے حوالے سے یہ تنازع وقتا فوقتا سر اٹھاتا رہا ہے اور اسے اکثر قوم پرستانہ جذبات نے مزید ہوا دی۔

دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین کشیدگی مئی میں شروع ہوئی، جب دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ایک متنازع علاقے میں فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا، جس میں ایک کمبوڈین فوجی ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں حکومتوں نے جوابی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا۔ ان اقدامات کے تحت تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی پابندیاں لگائیں، جبکہ کمبوڈیا نے تھائی فلموں کی نشریات پر پابندی لگا دی، پھل و سبزیوں کی درآمد بند کر دی اور تھائی لینڈ سے انٹرنیٹ بینڈوڈتھ کم کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button