انٹرنیشنل

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد آپریشن مہادیو’ کشمیریوں کا قتل عام شروع

آپریشن مہادیو کے نام پر غیر قانونی ، جبرا حراست میں رکھے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکانٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہو گیا

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار نے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لئے ”آپریشن مہادیو” شروع کر دیا ہے جس میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن مہادیو کے نام پر غیر قانونی ، جبرا حراست میں رکھے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکانٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ بھارت نے نیا مذموم فوجی منصوبہ "آپریشن مہادیو” شروع کر دیا ہے، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں دوبارہ فیک انکانٹرز شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکانٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے سرحد کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے فیک انکانٹر میں شہید کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ "آپریشن مہادیو” کا مقصد ناصرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ "آپریشن سندور” کی خفت مٹائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button