انٹرنیشنل
غزہ میں بھوک و افلاس کے باعث مزید 14فلسطینی شہید
غزہ میں 2 بچوں سمیت مزید 14 فلسطینی کی شہادت کے بعد بھوک اور غذائی قلت کے باعث انتقال کرجانے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 147 ہوگئی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں ایک طرف اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ دوسری طرف جنگ سے ستائی عوام ، بچے ، بوڑھے اور خواتین بھوک و افلاس سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 2 بچوں سمیت مزید 14 فلسطینی غذائی قلت سے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد بھوک اور غذائی قلت کے باعث انتقال کرجانے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 147 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں غذائی قلت کے باعث 74 فلسطینیوں نے دم توڑا جن میں سے صرف جولائی کے مہینے میں 63 فلسطینیوں کا غذائی قلت اور بھوک سے انتقال ہوا۔