راہول گاندھی کا مودی سرکار کو کھلا چیلنج، بھارت میں کھلبلی
اگر مودی میں اندرا گاندھی کی طرح ہمت ہے تو وہ کہیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے، مودی کہیں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی اور بھارت کے کوئی طیارے نہیں گرے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار کو کھلا چیلنج کر دیا جس کے بعد ارکان اسمبلی سمیت پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 5 بھارتی طیارے گرنے کے بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتوں لے لیا۔ راہول گاندھی نے لوک سبھا اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی میں دم ہے تو یہاں اپنے خطاب میں کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔ راہول گاندھی کا یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے پاک بھارت جھڑپوں کے دوران 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے، صدر ٹرمپ 28 مرتبہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کروانے کا کریڈٹ بھی لے چکے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی کی طرح ہمت ہے تو وہ کہیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے، مودی کہیں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی اور بھارت کے کوئی طیارے نہیں گرے۔