انٹرنیشنل

ٹرمپ نے بھارت پر بڑی پابندی عائد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر بڑی پابندی عائد کر دی، یہ پابندی کس حوالے سے لگائی گئی؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا کا اچھا دوست ہے لیکن ہم نے اس کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے کیونکہ بھارت کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں اور اس کی طرف سے عائد کردہ غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں سخت ترین اور ناقابلِ قبول ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ بھارت اپنا زیادہ تر اسلحہ روس سے خریدتا ہے اور اس وقت چین کے ساتھ روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے، یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں خونریزی بند کرے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ان وجوہات کے باعث یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور اس کے علاوہ اضافی پینلٹی بھی عائد کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button