انٹرنیشنل

حریت کانفرنس کی جانب سے 5اگست کو ہڑتال کا اعلان

کشمیری 5 اگست کو مکمل ہڑتال کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ وہ 5 اگست 2019ء کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے: حریت کانفرنس

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی افواج نے کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔

انٹرینشنل میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری 5 اگست کو مکمل ہڑتال کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ وہ 5 اگست 2019ء کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ5 اگست کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی۔ حریت کانفرنس اور مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاں کیے ہیں جن میں درج تحریر میں اگست2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں واپس لینے ، سیاسی نظر بندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button