انٹرنیشنل
ٹرمپ نے بطور صدر ملنے والی پہلی تنخواہ کہاں خرچ کی؟
میری پہلی تنخواہ وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کو عطیہ کی گئی ہے، ایک ایسے وقت میں جب ''پیپلز ہاؤس''کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے: ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ملنے والی پہلی تنخواہ کہاں خرچ کی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے دوسری مدت صدارت کے دوران ملنے والی پہلی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں واحد صدر ہوں (ممکنہ طور پر جارج واشنگٹن کے علاوہ) جس نے اپنی تنخواہ عطیہ کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ میری پہلی تنخواہ وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کو عطیہ کی گئی ہے، ایک ایسے وقت میں جب ”پیپلز ہاؤس”کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ ہم وائٹ ہاؤس میں ایسی تبدیلیاں لارہے ہیں جو اس کی اصل تعمیر کے بعد شاید ہی کبھی دیکھی گئی ہوں۔