پیوٹن سے ملاقات، کم جونگ کے فنگر پرنٹس صاف کیوں کیے؟

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بیجنگ میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے فنگر پرنٹس ٹیبل وغیرہ سے صاف کیوں کیے گئے؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین میں جنگ عظیم دوم میں چینی فتح کی تقریب کے موقع پر 3 ستمبر کو کم جونگ ان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں رہنماوں کی ملاقات کے بعد کم جونگ کے ساتھ آئے ہوئے ان کے اسٹاف کے لوگوں نے کم کی جانب سے چھوئی گئی ہر چیز کو احتیاط سے صاف کیا تاکہ ان کا کوئی نشانہ وہاں نا رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم جس کرسی پر بیٹھے، اس کرسی کی پشت اور بازوں کو رگڑ کر صاف کیا گیا، کرسی کے پاس موجود کافی ٹیبل کو بھی صاف کیا گیا جب کہ اس گلاس کو بھی ہٹا دیا گیا جس سے انہوں نے پانی پیا تھا۔ روسی رپورٹر ایلیگزینڈر یوناشیف نے اپنی ٹیلی گرام پوسٹ میں ویڈیو شیئر کی جس میں کم جونگ کے اسٹاف کے ارکان کو اس کمرے کو احتیاط سے صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا جہاں دونوں ممالک کے سربراہاں کی ملاقات ہوئی۔