انٹرنیشنل

اسرائیل کا دوحہ میں حملہ، قطر نے خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حملے کے بعد قطر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں قطر نے خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان قطری وزارت خارجہ ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری کے کا کہنا تھا کہ قطر اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت دوحہ میں رہائشی عمارتوں اور حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قطری شہریوں اور قطر میں رہنے والے باشندوں کی سلامتی و تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز، سول ڈیفنس اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر واقعے سے نمٹنے اور رہائشی علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر ترین رہنما خلیل الحیہ اور دیگر کو نشانہ بنانیکا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا۔ حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے تاہم حماس نے کہا ہے کہ اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button