انٹرنیشنل

مودی کی چال کامیاب، ٹرمپ نے ڈالروں کی بارش کر دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی چال کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے بھارت پر ڈالروں کی بارش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرکہا ہے کہ اپنے بہترین دوست وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کا منتظر ہوں، یقین ہے 2 عظیم ممالک کے لیے کامیاب نتیجے پر پہنچنا مشکل نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دیا تھا اور اب انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مذاکرات کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا بھارت گفت وشنید کو جلد مکمل کرنے کے لیے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں، دونوں ممالک کیعوام کیخوشحال اورروشن مستقبل کیلییمل کرکام کریں گے۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ،میں بھی صدرٹرمپ سے بات کرنیکا منتظر ہوں ، بھارت امریکا قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں، یقین ہیبات چیت تجارتی شراکت داری کے لامحدود امکانات کی راہ ہموار کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button