انٹرنیشنل

بھارتی فضائیہ سے ”مگ 21”کی پکی پکی چھٹی

مِگ21 صرف ایک طیارہ یا مشین نہیں بلکہ بھارت اور روس کے قریبی تعلقات کی علامت بھی ہے: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے بالآخر اڑتے تابوت ”مگ 21” کی پکی پکی چھٹی کروا کر اپنی جان چھڑوا لی ہے، ان طیاروں کی آج آخری الوداعی تقریب بھی منائی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مِگ21 صرف ایک طیارہ یا مشین نہیں بلکہ بھارت اور روس کے قریبی تعلقات کی علامت بھی ہے۔ تقریب میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے مِگ 21 بائسن طیارے میں بادل 3 کے کال سائن کے ساتھ آخری پرواز کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button