انٹرنیشنل

ٹرمپ کے آگے یوٹیوب نے گھٹنے ٹیک دیئے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آگے یوٹیوب نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ‘ یوٹیوب نے امریکی صدر کو کتنے لاکھ ڈالرز ادا کرنے کی رضا مندی ظاہر کی؟ تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کی جانب سے یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب 6 جنوری 2021ء کو کیپیٹل فسادات کے بعد ان کا یوٹیوب اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔ یوٹیوب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیوز تشدد پر اکسانے والی تھیں جس کے باعث ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔ مارچ 2023ء میں یوٹیوب نے ان کا چینل دوبارہ بحال کر دیا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق یوٹیوب کی طرف سے ادا کی گئی رقم میں سے2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز وائٹ ہاس میں ایک نئے بال روم کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے، جبکہ بقیہ 25 لاکھ ڈالرز دیگر مدعیان کو ملیں گے۔ ٹرمپ کے وکیل جان پی کول نے کہا کہ ان مقدمات کے تصفیے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ منتخب ہونا ایک اہم عنصر تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2021ء کے وسط میں یوٹیوب کے ساتھ ساتھ فیس بک اور ایکس (جب اس کا نام ٹوئٹر تھا) کے خلاف مقدمات دائر کیے گئے تھے۔ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر بنے ہیں، ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے صدر کے ساتھ اپنے تنازعات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے بعد گوگل کی زیرملکیت کمپنی یوٹیوب میٹا (فیس بک) اور ایکس (ٹوئٹر) کے بعد تیسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسی طرح کے قانونی تنازعات کو حل کیا ہے۔ اس سے قبل میٹا نے امریکی صدر کے ساتھ ڈھائی کروڑ ڈالرز اور ایکس نے ایک کروڑ ڈالرز کے تصفیے کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button