انٹرنیشنل

گلوبل صمود فلوٹیلا کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب، بحری بیڑہ غزہ کی جانب رواں دواں

عرب (مانٹیرنگ ڈیسک) گلوبل صمود فلوٹیلا نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے جس کے بعد بحری بیڑہ امدادی سامان اور ادویات لے کر غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلانے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ بیڑہ اس وقت غزہ سے 118 بحری میل کے فاصلے پر ہے، جو اس مقام سے صرف8 میل دور ہے جہاں جون میں امدادی جہاز میڈلین پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کرلیا تھا۔ فلوٹیلا کے ایک جہاز پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں اور صبح تقریبا 5 بجے فلوٹیلا میں شامل الما نامی مرکزی کشتی کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے اس سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔ الما پر موجود ترک کارکن متیہان ساری نے کہا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی ہراسانی تھی جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوئے اور انہیں بتایا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ متیہان ساری کے مطابق اسرائیلی بحری جہاز الما سے صرف 5 سے 10 میٹر کے فاصلے تک آگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button