انٹرنیشنل
افغانستان میں 2 روز کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں بالآخر 2روز کی تعطل کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ہے، اس بات کا اعلان افغان میڈیا کی جانب سے کچھ دیر پہلے کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تمام ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس نے انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز بحال کردی ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز تقریبا 48 گھنٹوں تک معطل رہیں اور طالبان حکام نے اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔