انٹرنیشنل
ٹرمپ کا ایک بار پھر ٹرمپ ڈانس کا جلوہ، سب حیران رہ گئے

ورجینیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ پر ایک بار پھر ٹرمپ ڈانس کا جلوہ دکھا دیا جس کو دیکھ کر سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ورجینیا میں نیول اسٹیشن نارفوک میں امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور فوجیوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے اختتام پر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا گاناچلنے لگا جس پر ٹرمپ خود پر قابو نہ رکھ پائے اور اپنے مشہور ٹرمپ ڈانس کے مخصوص اسٹیپس کرنے لگے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔