انٹرنیشنل
روس کیلئے لڑنے والا نوجوان بھارتی ہے، یوکرینی فوج کا دعویٰ

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جس کے بعد ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت22 سالہ مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہناہے کہ یوکرین میں بھارتی شہری کی گرفتاری کی رپورٹس ہیں، جس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ گرفتار بھارتی شہری کا کہناہے کہ وہ منشیات کیمقدمے میں 7 سال سزا کا سامنا کررہا تھا، دورانِ قید روسی حکام نے سزا معاف کیے جانے کے بدلے اسے فوج میں شامل ہونے کی پیشکش کی جسیاس نیقبول کرلیا۔