انٹرنیشنل

غزہ میں جنگ بندی کا آغاز کب ہوگا؟ اسرائیلی کابینہ نے منظوری دیدی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی کا آغاز کب سے ہوگا؟ اس حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان بیڈروسیان نے بتایا کہ اسرائیل نے آج صبح مصر میں معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جیل میں موجود معروف فلسطینی سیاسی رہنما مروان برغوثی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ بیڈروسیان کے مطابق تبادلے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی افواج یلو لائن کے پیچھے ہٹ جائیں گی جبکہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے 53 فیصد حصے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے میں طے پانے والے نکات کے تحت جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد بعد 72 گھنٹوں کی مدت شروع ہوگی، جس کے دوران قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ عمل میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button