انٹرنیشنل

غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل شروع ہوئی یا نہیں؟ ریڈ کراس سچائی سامنے لے آئی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل شروع ہوئی یا نہیں؟ اس حوالے سے بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس حیران کن سچائی سامنے لے آئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے ترجمان نے کہاکہ غزہ جنگ بندی کے بعد فریقین کی جانب سے انسانی باقیات کی حوالگی بہت بڑاچیلنج ہے اور ریڈ کراس فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت دے گی۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہو سکی ہے۔ ترجمان ریڈکراس نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ سے لاشوں کی واپسی سب سے پیچیدہ مرحلہ ہے اور اس میں کافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button