بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریک شدت اختیار کرگئی

ناگا لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگا لینڈ ، منی پور اور آسام میں آزادی کی تحریکوں نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے جو مودی سرکار کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی تسلط کے خلاف سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی جدوجہد آزادی کسی صورت نہیں رکے گی۔ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی ہم سے کھیلنا چاہتے ہیں تو جو بھی ہو جائے ہم اپنے مقف پر ڈٹے رہیں گے، ہم کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی افواج ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر کر رہی ہیں جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے لیے پالیسی سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔



