انٹرنیشنل
		
	
	
لبنانی صدر نے اسرائیل کو کرارا جواب دینے کا حکمنامہ جاری کر دیا

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی صدر جوزف عون نے اپنی فوج کو اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کے خلاف کرارا جواب دینے کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد فوج چونکا ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنانی فوج عام طور پر حزب اللہ کی طرح اسرائیل کے خلاف براہِ راست تصادم میں شامل نہیں رہی تاہم سابق فوجی سربراہ اور موجودہ صدر جوزف عون بظاہر اسرائیلی جارحیت پر صبر کا دامن کھوبیٹھے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی صدر جوزف عون کے احکامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ حکم اس واقعے کے چند گھنٹے بعد دیا گیا جب اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی قصبے بلیدا میں دراندازی کرتے ہوئے ٹان ہال پر دھاوا بولا اور وہاں سوئے ہوئے بلدیاتی اہلکار ابراہیم سلامہ کو شہید کر دیا۔
 
				


