انٹرنیشنل
کینیڈین وزیراعظم نے ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک کر معافی مانگ لی

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے آخر کار امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک کر معافی مانگ ہی لی ہے، انہوں نے یہ معافی کیوں مانگی؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاست اونٹاریو کے وزیر اعلی ڈگ فورڈ کو یہ اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ مارک کارنی نے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بدھ کے روز جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے دوران ٹرمپ سے ذاتی طور پر معذرت کی۔ کارنی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اشتہار نشر ہونے سے پہلے ڈگ فورڈ کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا لیکن اس کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔



