انٹرنیشنل

میئر استنبول کیخلاف چارج شیٹ جمع، کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ تفصیل آگئی

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر استنبول اکرم امام وغلو کے خلاف چارج شیٹ جمع کروا دی گئی ہے، اس چارج شیٹ کے مطابق ان کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترک استغاثہ میں بتایا گیا ہے کہ اکرم امام اوغلو پر الزام ہے کہ ان کی قیادت میں بدعنوانی کا ایک وسیع نیٹ ورک چل رہا تھا جس سے ریاست کو اربوں لیرا کا نقصان ہوا۔ اکرم امام اوغلو ان تمام الزامات کو پہلے ہی سیاسی انتقام قرار دے چکے ہیں جبکہ ان کی جماعت CHP نے بھی تازہ فردِ جرم کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

استنبول کے چیف پراسیکیوٹر آقن گورلیک نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ4 ہزار صفحات پر مشتمل فردِ جرم میں402 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں امام اوغلو بھی شامل ہیں۔ ان پر جرائم پیشہ تنظیم بنانے، رشوت، دھوکا دہی اور ٹینڈر میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گورلیک کے مطابق اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے باعث ریاست کو 160 ارب ترک لیرا (تقریبا 3.8 ارب ڈالر) کا نقصان ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button