انٹرنیشنل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو کروڑوں کا نقصان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس کا اعتراف بھارت کی جانب سے بھی کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا نے معرکہ حق میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد اب4 ہزار کروڑ روپے نقصانات کا اعتراف کرلیا۔ میڈیاکے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے نقصانات کے باعث ائیر انڈیا نے بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ مانگ لیے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرانڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے حکومت سے رجوع کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبورکیا۔



