انٹرنیشنل

ٹرمپ کا خاتون صحافی سے ناروا سلوک، ویڈیو تیزی سے وائرل

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف عالمی جریدے بلومبرگ کی خاتون صحافی کیتھرین لوسی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چند روز قبل امریکی صدر ائیر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران کیتھرین لوسی نے ٹرمپ سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی حال ہی میں جاری دستاویز سے متعلق سوال کیا۔ خاتون صحافی کے سوال مکمل کرنے سے پہلے ہی امریکی صدر نے انگلی اٹھا کر انہیں خاموش رہنے کا کہا اور انتہائی توہین آمیز لفظ بھی استعمال کیا۔ دوسری جانب خاتون صحافی کیتھرین لوسی نے ٹرمپ کے اس رویے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button