انٹرنیشنل

ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا

ادیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں ہیلی گبی پھٹ گیا’ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریبا 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں پھٹنے والا ہیلی گبی آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ فرانسیسی موسمیاتی ادارہ کا کہنا ہے کہ ہیلی گبی آتش فشاں 12 ہزارسال میں پہلی بارپھٹا ہے۔

فرانسیسی موسمیاتی ادارہ کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچ گئے۔ امریکی ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ہیلی گبی آتش فشاں پھٹنے کا اس سے پہلے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق ایتھوپیا حکام نے آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button