انٹرنیشنل

16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

ملائیشیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پابندی آئندہ سال سے عائد کر دی جائے گی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ حکومت آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو سائبر کرائم، مالی فراڈ اور جنسی استحصال جیسے آن لائن خطرات سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال سے سوشل میڈیا کمپنیاں حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button