انٹرنیشنل

ایئر انڈیا حادثہ، بھارت کا امریکا کو کرارا جواب

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر انڈیا حادثہ کی تحقیقات کے معاملے پر بھارت نے امریکا کو کرارا جواب دے دیا ‘ یہ جواب کیوں دیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سابق سی آئی اے اہلکار نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیق کے مطابق طیارہ پائلٹ کی لاپرواہی سے تباہ ہوا اور بھارتی حکام طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کررہے ہیں جب کہ بلیک باکس چھپانا خودمختاری نہیں بلکہ سکیورٹی تھریٹ ہے۔

امریکی جریدے میں لکھا گیا ہے کہ بلیک باکس ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود کسی نے فیول سپلائی سسٹم خود بند کیا ہے۔ جریدے کے مطابق امریکی تفتیشی ٹیم کو تصاویر لینے سے روکا گیا اور کچھ شواہد ان کے پہنچنے سے پہلے غائب کردیئے گئے، بھارت نے امریکی ماہرین کو کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا تجزیہ کے لیے لیبارٹری جانے سے روک دیا تھا۔ امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام اور ایرواسپیس ماہرین کا ماننا ہے کہ پائلٹ نے جان بوجھ کرطیارہ تباہ کیا اور وال اسٹریٹ جرنل نے بھی شواہدکی روشنی میں طیارہ جان بوجھ کرگرانے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button