انٹرنیشنل

جوئے کی لت نے طالبعلم کی جان لے لی، آنکھیں عطیہ کر دی گئیں

رنگا ریڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ضلع رنگا ریڈی میں آن لائن جوئے کی لت نے طالبعلم کی جان لے لی جس کے بعد طالبعلم کے والدین نے اس کی آنکھیں عطیہ کر دیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ضلع رنگاریڈی میں20 سالہ طالب علم وکرم نے انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکرم کالج کا طالب علم تھا جو اپنے والدین کو بغیر بتائے جوئے کی آن لائن ایپ ‘فن ان ایکسچینج’ کا استعمال کررہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین نے وکرم کو حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال بھی منتقل کیا لیکن وہ بچ نہ سکا جس کے بعد طبی عملے کی سفارش پر والدین نے وکرم کا کارنیا (آنکھوں کا حصہ) عطیہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکرم جوئے میں ایک لاکھ روپے ہار گیا تھا، جب والد کو نقصان کا علم ہوا تو انہوں نے وکرم کو سرزنش کی، جس کے بعد وکرم نے ایک کھیت میں جاکر کیڑے مار دوا کھا لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button