انٹرنیشنل
ٹرمپ کا کرسمس پر پیغام، سیاسی مخالفین کو بھی نہ بخشا

واشنگٹن (مانٹیرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر پیغام دیا جس میں انہوں نے اس موقع پر بھی سیاسی مخالفین کو نہیں بخشا اور ان کے خلاف بھی بیان داغ دیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب کو کرسمس مبارک ہو، حتی کہ امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام رہنے والے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بھی کرسمس مبارک ہو۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب امریکا میں نہ کھلی سرحدیں ہیں، نہ خواتین کے کھیلوں میں مردوں کی شمولیت اور نہ ہی کمزور قوانین موجود ہیں۔ سب کو کرسمس مبارک ہو، حتی کہ امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام رہنے والے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بھی کرسمس مبارک ہو ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ امریکا میں اس وقت اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے اور جرائم کی شرح کئی دہائیوں کے مقابلے میں کم ترین ہے۔



