روسی صدر پیوٹن کی رہائشگاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے، ویڈیو میں ایک تباہ شدہ ڈرون کو جنگل کے علاقے میں برف میں پڑا دکھایا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ محتاط منصوبہ بندی کے ساتھ مرحلہ وار طریقے سے کیا گیا حملہ ٹارگٹڈ تھا،حملے میں صدرپیوٹن کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پرحملہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے فائر کیے گئے تمام 91 ڈرونز مار گرائے، یوکرین کا حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، یوکرین کے ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔



