انٹرنیشنل
افغان طالبان کا آپریشن، درجنوں آلات موسیقی ضبط کر کے نذر آتش کر دیئے

ننگر ہار (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں طالبان نے درجنوں آلات موسیقی جمع کرکے نذرِ آتش کر دیئے، جلال آباد شہر میں کارروائی کے دوران 86 موسیقی کے آلات ضبط کیے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ننگرہار کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی وزارت سے وابستہ اہلکاروں نے جلال آباد شہر میں کارروائی کے دوران 86 موسیقی کے آلات ضبط کیے جنہیں ایک مشترکہ کمیٹی کی موجودگی میں جلایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ اقدام ان سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا جنہیں طالبان نے غیر اخلاقی قرار دیا ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔



