انٹرنیشنل
استنبول میں سال نو کی پہلی صبح فلسطین کے حق میں بڑا عوامی مظاہرہ

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیے کے شہر استنبول میں سالِ نو کی پہلی صبح فلسطین کے حق میں بڑا عوامی مظاہرہ کیا گیا جس میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کیا اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شدید سرد موسم کے باوجود استنبول کے گلاتا پل پر جمع ہو کر لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ میڈیا کے مطابق عوام آیا صوفیہ جامع مسجد سمیت شہر کی مختلف مساجد سے نماز فجر کے بعد قافلوں کی شکل میں گلاتا پل پہنچے اور ترکیے اور فلسطین کے پرچم اٹھا کر مارچ کیا۔ مقررین نے کہا کہ غزہ، القدس اور مسجد اقصی کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔



