ایران بحرانوں میں الجھ گیا، شہریوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران دن بدن مزید بحرانوں میں الجھتا جا رہا ہے جس سے ناصرف ملک بھر بلکہ یہاں پر بسنے والے شہریوں میں بھی بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انتہائی افسوسناک خبر ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران میں ایک طرف حکومت مخالف احتجاج بڑھ رہا ہے تو دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔ اس تناظر میں برطانوی میڈیا نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بدترین صورت حال میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماسکو چلے جانے کا پلان بی تیار کر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر سکیورٹی فورسز احتجاج پر قابو پانے میں ناکام ہوئیں یا وفاداری چھوڑ دی تو خامنہ ای اپنے قریبی حلقے، اہل خانہ اور بیٹے مجتبی خامنہ ای سمیت ایران چھوڑ سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے تہران سے نکلنے کے ممکنہ راستوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور محفوظ انخلا کے لیے بیرون ملک جائیدادیں، اثاثے اور نقد رقم بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خراب معیشت، مہنگائی، کرنسی کی قدر میں شدید کمی، امریکی پابندیاں، بدعنوانی اور بدانتظامی نے عوامی غصے کو ہوا دی ہے، ان حالات میں سکیورٹی فورسز بھی معاشی دبا کا شکار ہیں۔



