انٹرنیشنل

منشیات سمگلنگ کیس، 2بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی

کویت (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کی ایک فوجداری عدالت نے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کے جرم میں2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد کو کویت میں کیفان اور شوویخ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا، جہاں حکام نے 14 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین کے علاوہ 2 الیکٹرانک وزن تولنے والی مشینیں بھی برآمد کیں۔ یہ فیصلہ فوجداری عدالت نے سنایا جہاں استغاثہ نے ثابت کیا کہ ملزمان ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے رکن تھے جو کویت سے باہر سے کام کر رہا تھا۔ کویت کی وزارتِ داخلہ کے مطابق خفیہ معلومات اکٹھی کرنے اور کڑی نگرانی کے بعد تفتیش کار ملزمان تک پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button