انٹرنیشنل

ایران میں لوگوں کا قتل کیا گیا تو ……؟ ٹرمپ کا کھلا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں جاری مظاہروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھلا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو پھر امریکا مداخلت کرے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنے عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، اس کا مطلب ایران میں فوج اتارنانہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ میں8 طیارے گرائے گئے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ صدرٹرمپ نے10 ملین جانیں بچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت مصیبت میں ہے،مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پرلوگ قابض ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button