انٹرنیشنل
ایران میں پرتشدد مظاہرے، سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں پر تشدد مظاہروں سے جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نماز جنازہ کے دوران تہران یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں جنازے میں شریک افراد سے بھر گئیں، شرکاء کی بڑی تعداد نے ایرانی پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے جاں بحق عزیزوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ ایرانی پرچموں میں لپٹے تابوت بڑے ٹرکوں میں رکھے گئے تھے، جن پر سرخ اور سفید گلاب نچھاور کیے گئے۔



