انٹرنیشنل

امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو کیا نقصان ہوگا؟ سعودیہ، قطر اور عمان نے خطرے کی گھٹنی بجا دی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اگر ایران پر حملہ کیا تو اس سے کیا نقصان ہوگا؟ اس حوالے سے سعودی عرب، قطر اور عمان نے خطرے کی گھنٹی بجا کر سب کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل اخبار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور عمان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرے ورنہ عالمی آئل مارکیٹ ہل جائیگی اور اس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔ اخبار کے مطابق بظاہر یہ عرب ممالک خاموش ہیں لیکن پس منظر میں رہ کر لابنگ کر رہے ہیں کہ امریکا ایران پر حملہ نہ کرے کیونکہ اس سے عالمی آئل مارکیٹ کو شدید دھچکے لگے گا اور لامحالہ امریکی معیشت بھی متاثر ہوگی۔

امریکی اخبار کے مطابق عرب ریاستوں کو خدشہ ہے کہ ایران پر حملے سے آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے والے تیل کے ٹینکروں کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے، یہ تنگ آبی گزرگاہ خلیج فارس کے دہانے پر ایران کو اس کے عرب پڑوسیوں سے جدا کرتی ہے اور دنیا کی تقریبا پانچویں حصے کی تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔ اخبار کے مطابق سعودی حکام نے تہران کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں پڑیں گے اور امریکا کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ یہ اقدام امریکی کارروائی سے خود کو دور رکھنے اور اسے روکنے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ ایران کے خلاف کس نوعیت کی فوجی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا امکان زیادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button